پشاور یونیورسٹی میں ڈگری کے معاملے کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کل تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو نگے

منگل 10 مارچ 2015 20:33

پشاور یونیورسٹی میں ڈگری کے معاملے کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی مراد ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پشاور یونیورسٹی میں ڈگری کے معاملے کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی مراد سعیدکل تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو نگے ۔جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ مراد سعید نے عائد کردہ تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہو ئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے بھی گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا پشاور یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حکام سے بیانات بھی اس حوالے سے قلمبند کئے ۔ امتحانی فیس کے حوالے سے بھی ریکارڈ کے فوٹو سٹیٹ نکالے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے آج تحریک انصاف کے ممبر مراد سعید پیش ہونگے اور انہیں اپنے بیان قلمبند کرینگے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے بیٹے پر بھی اس قسم کے الزامات عائد تھے ۔ تاہم ان کی آمد کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔ تاہم تحریک انصاف نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے