کراچی، بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، علامہ اورنگزیب فاروقی

منگل 10 مارچ 2015 19:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان خوش آئند ہے اہل سنت والجماعت نے متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے گزشتہ مرکزی الیکشن میں بھر پور عوامی تائید حاصل کی تھی لیکن دشمنان ِ اسلام کی ایماء پر متحدہ دینی محاذ کے کسی امیدوار کو کامیاب نہیں ہونے دیا آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے لئے مشاور ت کا سلسلہ شروع کردیا ہے کسی کو اہل سنت کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے اہل سنت الائنس کے رہنماؤں ڈاکٹر معاویہ حیدر اور دیگر سے اپنی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت والجماعت بڑی عوامی طاقت رکھتی ہے اگر حکومت شفاف انتخابات کرائے تو اللہ کے فضل سے ہمیں شکست دینا کسی کے بس کی بات نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ووٹ کاسٹنگ کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لایا جائے تاکہ دھاندلی کا خدشہ باقی نہ رہے ۔