شاہین تھری کاکا میاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں کا شاندار کارنامہ ہے، لبنیٰ فیصل

منگل 10 مارچ 2015 19:09

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ شاہین تھری کاکا میاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں کا شاندار کارنامہ ہے،پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا مگر یہ وقت کی ضرورت بن چکے ہیں،بھارت اب جارحانہ رویہ تبدیل کرے کیونکہ پاکستان نے ایسا میزائل تیار کرلیا ہے جس کی رینج میں پورا بھارت آگیا ہے،وہ گزشتہ روز ہیلے کالج میں ایک سیمینار سے خطاب کررہی تھی،لبنیٰ فیصل نے مزید کہاپاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرکے ثابت کردیا ہے ہے وہ کسی سے کم نہیں ہیں،اس میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی قوت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اس سے خطے میں حالات مزید بہتر ہونگے، اب بھارت کو ہوش کے ناخون لینے چاہیے کیونکہ اس میزائل کے رینج میں پورا بھارت ہے ،بھارت اشتعا ل انگیز اور جارحانہ رویہ ترک کرے اور مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرے ،کشمیر کی آزادی کشمیری عوام کا حق ہے بھارت ان کو اس حق سے محروم نہیں کرسکتا۔