کراچی،رئیل اسٹیٹ کی ویب سائٹ لامودی کا نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کا جذبہ پروان چڑھانے اور نجی کارپوریٹ سیکٹر میں عملی تجربہ حاصل کرنے کی سہولت کیلئے سکالر شپ فنڈ کا آغاز

منگل 10 مارچ 2015 19:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کی ویب سائٹ لامودی نے پاکستانی نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کے جذبہ کو پروان چڑھانے اور نجی کارپوریٹ سیکٹر میں عملی تجربہ حاصل کرنے کی سہولت کیلئے سکالر شپ فنڈ کا آغازکیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکالرشپ پروگرام ہرسمسٹر میں ایک یونیورسٹی طالب علم کو سپانسرکرے گا اور اس کو 25000 روپے مالیت کا سکالرشپ اورکنٹری ڈائریکٹر سعد ارشدکے دفترمیں ایک مکمل ورکنگ ڈے (9am-6pm) کیلئے کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی نظروں سے ایک عالمی کارپوریٹ کمپنی میں پوسٹ گریجویٹ کی سطح کے کام کے ماحول کی جھلک دیکھ سکے۔

سعدارشد کا کہنا ہے کہ کسی فرد یا قوم کی ترقی میں تعلیم کا بہت بڑا کردارہے اور Lamudi نے بالخصوص پاکستان میں اس شعبہ کی اہمیت کومحسوس کیا ہے جو دنیا میں سب سے کم یعنی 59 فیصد شرح خواندگی رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہونہار طالب علموں کے خواب کو حقیقت بنانے اور حقیقی کارپوریٹ زندگی میں اونچا مقام دلانے کیلئے اس اسکالر شپ فنڈ کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :