کوئٹہ، کیسکو ٹیم کی بجلی چوروں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائی،

بجلی چوری کرتے 3 صارفین گرفتار، 2عددٹرانسفارمراوربرقی آلات قبضہ میں لے لئے

منگل 10 مارچ 2015 19:00

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی ہدایات کے تحت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے سپیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس۔

(جاری ہے)

1) محموداحمدلہڑی نے ایکسئین سریاب ڈویژن ظہورمری ،ایس ڈی اوسید اسماعیل شاہ ، لائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمد دہوار اور دیگر عملہ پرمشتمل ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف خروٹ آباداورعیسیٰ نگری کے علاقوں میں کارروائی کی جہاں بجلی چوری کرتے ہوئے 3 صارفین کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ 2عددٹرانسفارمراوردیگربرقی آلات قبضہ میں لئے گئے بعدازاں ملزمان کے چالان سپیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس۔

I) کیسکوکی عدالت میں پیش کئے گئے ۔جہاں اُنھیں الیکٹرسٹی ایکٹ 39-Aکے تحت بجلی چوری کے جرم میں ہزاروں روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری سے اجتناب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی میں کیسکوسے تعاون کریں۔