کراچی ،سرگودھا ، کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس کے روٹ کو17مارچ سے ملکوال تک توسیع کر دی

منگل 10 مارچ 2015 18:57

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی ،سرگودھا ، کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس (17UP/18DN) کے روٹ کو17مارچ 2015سے ملکوال تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

نئے اوقاتِ کار کے مطابق اب کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس سرگودھا سے 12:15 بجے دوپہر روانہ ہو کربھلوال اسٹیشن پر دو منٹ کا سٹاپ کرتی ہوئی 1:45 بجے دوپہر ملکوال پہنچے گی جبکہ ملکوال سے دن 11:00بجے روانہ ہوکرسرگودھا 12:45بجے پہنچے گی اور 15منٹ کے سٹاپ کے بعد کراچی کیلئے روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :