Zameen.comپر اشتہارات کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی،عوامی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے مشکور ہیں: ذیشان علی‘سی ای او

منگل 10 مارچ 2015 18:52

Zameen.comپر اشتہارات کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی،عوامی پذیرائی اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل Zameen.comنے کامیابی سے دس لاکھ اشتہارات کا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ یہ پاکستان کی پہلی ویب سائٹ جس نے اس سنگ میل کو عبور کیا ہے ۔Zameen.comکے وسیع ڈیٹا بیس اور اشتہارات نے اس ویب سائٹ کو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا ایسا قائد بنا دیا ہے جس سے مقابلے میں اسی شعبہ سے وابستہ دیگر ویب سائٹس کافی پیچھے ہیں۔

اس موقع پر Zameen.comکے شریک بانی اور سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ایک ملین آن لائن اشتہارات ہونے کے باعث یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ Zameen.comپاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سب سے مقبول اوررئیل اسٹیٹ ماہرین‘ پیشہ ور اور اس شعبے سے منسلک دیگر افراد کی اولین پسند ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ Zameen.comکواپنے قیام سے اب تک ملنے والی حوصلہ افزائی اس بات کی عکاسی بھی ہے کہ ملک میں لوگوں کی ترجیحات اور رحجانات میں تبدیلی آ رہی ہے ۔وہ اب ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کا بخوبی استعمال کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے وہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور دیگر معاملا ت پر ریسرچ کرتے ہیں۔

Zameen.comنے 2006میں اپنے قیام کے فوراً بعد ہی مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رحجانات کی رہنمائی اور قیادت کی ہے اور چند ہی سالوں میں خود کو مارکیٹ کا قائد بھی ثابت کر دیا ہے ۔ اس کے استعمال میں آسان ڈیزائن‘ خوبصورت وضع‘ شاندار خدمات ‘مارکیٹ کے بارے میں گہرے علم اور مکمل احتیاط اور ذمہ داری سے کئے گئے تجزیوں کی بدولت اس پورٹل کو بھر پور عوامی پذیرائی حاصل ہوتی ہے جس کا واضح ثبوت اس پورٹل پر ماہانہ تیرہ لاکھ وزٹس ہیں۔

Zameen.comکے ساتھ 6600رئیل اسٹیٹ ایجنسیز کام کر رہی ہیں۔ادارے کے لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں باقاعدہ دفاتر ہیں جب کہ دیگر 10شہروں میں ذیلی دفاتر بھی موجو دہیں۔Zameen.com کے دو بین الاقوامی دفاتر لندن اور دبئی میں بھی قائم ہیں ۔