Live Updates

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ‘ انکی اہلیہ اور صاحبزادے پر مقدمہ درج

منگل 10 مارچ 2015 18:41

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ ‘ انکی اہلیہ اور صاحبزادے ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ‘ انکی اہلیہ اور صاحبزادے پر مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں گھس کر تشدد کرنے پر تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مبشر اقبال نامی شخص کی طرف سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ‘ انکی اہلیہ نسرین جمشید چیمہ اور صاحبزادے احمد چیمہ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ انکے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ پر تشدد کیا ۔ تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 262/15درج کرانے والا مبشر اقبال کے مطابق وہ جمشید اقبال چیمہ کا رشتہ دار ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :