ڈبل سواری کے بہانے پر بے گناہ ،شریف انفس شہریوں کی تذلیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بلوچستانیشنل پارٹی

منگل 10 مارچ 2015 18:40

وڈھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں وڈھ بازار کے مین چوراہوں پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مستقل چیک پوسٹ قائم کرنے اور ڈبل سواری کے بہانے پر بے گناہ اور شریف انفس شہریوں کی تذلیل کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کرنے والے خود ڈر کے مارے عوام کے اندر گھس کر اپنے لئے چھپنے کیلئے بختہ چوکی بنارہے ہیں وہ لوگو ں کی کیا حفاظت کرینگے۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں چیکنگ اور کاروائی کی ضرورت ہوتی ہے وہا ں ان کی سوچ بھی نہیں لیکن باریش لوگوں کو ڈبل سواری کے نام پر رسوا کرتے ہیں جو کہ قابل مزمت اقدام ہے فورسز کی اس طرح کی حرکتوں سے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے اور فورسز کو چاہئے کہ وہ عوام کو تنگ کرنے بجائے حقیقت کا عینک لگاکر اصل مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کریں تو حالات ازخود بہتر ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے وڈھ بازار کے اندر مین چوراہوں پر ایف سی کی جانب سے مستقل چیک پوسٹ قائم کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ بازار کے اندر ہی یہ اپنے مستقل کیمپ قائم نہ کرے فورسز کی بے جا مداخلت اور عام شہریوں کو تنگ کرنے کی وجہ کاروباری لوگ شدید پریشان ہیں اور ان کی وجہ سے شہر کے اندر کاروبار پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے ۔