کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے ،وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ

منگل 10 مارچ 2015 18:39

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیئر (ر)انجینئر محمد امین نے کہاہے کہ طلباء ملک و قوم کے مستقبل کے معمار ہیں ۔طلباء اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کرکے صلاحیتوں سے لبریز ہوں اور عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا جو ہر منوا کر ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کریں۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں نئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں دئے گئے تعرفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس سے قبل تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ تقریب سے انجینئر سہراب بزنجو ۔لائبریرین محمد انور نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اس موقع پر۔

(جاری ہے)

پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ ۔

ڈین فکیلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ ۔رجسٹرار شیراحمد قمبرانی ۔ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری تدریسی ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمین آفیسران بالا اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے انجینئر سہراب بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی صلاحیتوں اور جامعہ کے معیار سے متعلق تفصیلاً خطاب کیا جبکہ محمد انور نے لائبریری کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ۔

وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے مذید خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے ۔ جامعہ ہذا میں تدریسی عملے کی کاوشیں باعث فخر اور حوصلہ افزا ہیں ماہر اساتذہ کی وجہ سے خضدار یونیورسٹی معیار اور میرٹ کے لحاظ سے منفرد نام رکھتی ہے وہ دن دور نہیں جب انشا اللہ جامعہ ہذا کا شمار ملک کے صف اول جامعات میں ہوگا ۔تقریب میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے جامعہ کے اساتذہ اسٹاف اور طلباء و جامعہ کی ترقی کے لئے دعاء کی ۔

متعلقہ عنوان :