خروٹ آباداورعیسیٰ نگری میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 2ٹرانسفارمرزاوردیگربرقی آلات قبضہ میں لےئے گئے

منگل 10 مارچ 2015 17:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی ہدایات کے تحت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے سپیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس۔1) محموداحمدلہڑی نے ایکسین سریاب ڈویژن ظہورمری ،ایس ڈی اوسید اسماعیل شاہ ، لائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمددہواراوردیگرعملہ پرمشتمل ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف خروٹ آباداورعیسیٰ نگری کے علاقوں میں کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

جہاں بجلی چوری کرتے ہوئے 3صارفین کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ 2عددٹرانسفارمراوردیگربرقی آلات قبضہ میں لئے گئے ۔بعدازاں ملزمان کے چالان سپیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس۔I) کیسکوکی عدالت میں پیش کئے گئے ۔جہاں اُنھیں الیکٹرسٹی ایکٹ 39-Aکے تحت بجلی چوری کے جرم میں ہزاروں روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں۔کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری سے اجتناب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی میں کیسکوسے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :