جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں کوکلیئرکرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری

منگل 10 مارچ 2015 17:42

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) جنوبی وزیرستان میں گزشتہ دو دنوں سے سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں کوکلیئرکرنے کے لئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے دوران، متعدد مشتبہ افراد گرفتار ،80ریمونٹ کنٹرول بم اسلحہ اور گولہ بارودکافی تعداد میں برآمد۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے تحصیل لدھا اور رزمک کے درمیان اس پاس علاقے لکڑائی سر،منزہ سر ، دواتوئی اورمکین میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف سرچ اپریشن کے دوران80 ریمونٹ کنٹرول بم سمیت کافی تعداد اسلحہ اور گولہ بارود برامدکر لئے ،اوردہشت گردوں کے 15سے زیادہ ٹھکانیں تبا ہ کر دئے۔

اور کئی مشکوک افراد گرفتارجس سے تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق 56بریگیڈ کے جوانوں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا جس کو گن شپ ہیلی کاپٹرکے علاوہ چھوٹے اور بڑے ہتھیار کا استعمال ہوا۔حکام نے ان علاقوں کو کلیئر کرنا اپریشن ضرب عضب کی بڑی کامیابی قرار دی۔اور سکیورٹی کے اعلی حکام نے56بریگیڈ کے نوجوانوں کو کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :