کراچی : الیکشن کمیشن نے نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

منگل 10 مارچ 2015 17:35

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے سابق رکن نبیل گبول نے قومی اسمبلی اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم اب الیکشن کمیشن نے نبیل گبول کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، نبیل گبول حلقہ 246 سے منتخب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 23 اپریل کو ہو گی.