Live Updates

چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی حمایت کر دی، حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

منگل 10 مارچ 2015 17:02

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی ایک اچھے انسان ہیں اور اچھی شہریت کے حامل ہیں لیکن اب ہم دیکھیں گے کہ ان کی سینیٹ میں پرفارمنس کیا ہے اور کیسی ہے. ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مک مکا ہو گیا ہے لیکن عوام اب مک مکا کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے اثاثے اور سرمایہ کاری ملک سے باہر ہیں اور لوگوں کو ہدایات کرتے ہیں کہ اپنا پیسہ لا کر ملک میں سر مایہ کاری کریں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات