مسلم لیگ (ن)سندھ کی ترقی اور عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنائے گی،علی اکبر گجر

منگل 10 مارچ 2015 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے سندھ کی ترقی اور عوام کے احساس محرومی کا خاتمہ یقینی بنائے گی آنے والے برسوں میں سندھ پاکستان کا سب سے پر امن اور خوشحال صوبہ بن جائے گا پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی لاہور موٹر وے کی تعمیر سندھ میں صنعتی، تجارتی اور کاروباری انقلاب کا پیغام ثابت ہوگی سندھ کے عوام کی ترقی ، خوشحالی پاکستان کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) وطن کی سلامتی کے لئے پاکستان کے تمام صوبوں کو ماڈل صوبوں کا درجہ دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے سندھ کے عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سب سے بڑے تحفے کا سنگ بنیاد شاہ عبد الطیف بھٹائی کی دھرتی کی تقدیر بدل دئے گا حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف لے جا رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کے مواصلاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن جائے گاکراچی لاہور موٹر وے پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف شامل کرنے کا اہم ترین ذریعہ بنے گا پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا سندھ کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج صوبے کے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائے گا سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور سیاسی مفادات کی وجہ سے برسوں سے نظر انداز کئے گئے سندھ کے عوام کے لئے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کو اپنی موجودہ آئینی مدت میں مکمل کرنے کے لئے کسی سیاسی مصلحت یا دباؤ برداشت نہیں کرے گی سندھ کے عوام کے لے توانائی پیدا کرنے کے منصوبے، موٹر وے کو کراچی سے لاہور تک لے جانا، صوبے کے امن کے لئے جرات مندانہ فیصلے کرنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دوسرا سیاسی قلعہ بننے جا رہا ہے علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے عوام کو درپیش مسائل اور حکومتی عدم توجہ کے شکار منصوبوں کو مکمل کر کے سندھ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مضبوط سیاسی قلعہ بنائیں گے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت نے گذشتہ دو سالوں میں ماضی کی کئی دہائیوں کے پیدا کردہ مسائل کو سمیٹنے اور ان کے حل کے لئے بھرپور توجہ دی ہے اور ہماری قیادت کی کوشش ہے کہ کم سے کم مدت میں سندھ کو کراچی سے کشمور تک ماڈل صوبہ بنایا جا سکے سڑکوں اور شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سندھ سے بے روزگاری، بد امنی اور اقربا پروری کے خاتمے کے لئے بھی جامع پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں علی اکبر گجر نے کہا کہ سینیٹ میں سندھ کی نمائندگی کے لئے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرز کی کوششوں سے سندھ روچنیوں کا نیا دور شروع ہوگا۔