کراچی : قائد آباد میں قتل اور بھتہ خوری میں ملوث 2ملزمان ہلاک

منگل 10 مارچ 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان مارے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد آباد کے علاقے اولڈ مظفر آباد کالونی میں پولیس نے ڈینجر گروپ کے اڈے پر چھاپہ مارا ۔اس دوران ملزمان پولیس پر حملہ کیا ۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ملزمان میں ڈینجر گروپ کا سرغنہ شیر اعظم بھی شامل ہے ۔ہلاک ملزمان قتل ،بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :