صفائی وستھرائی اور عوامی خدمت کے حوالے سے عملی اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلائی جائے ،اقبال محمد علی خان
منگل 10 مارچ 2015 16:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی ے حوالے سے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے مہم کا آغاز کردیا۔
شاہ فیصل ٹاؤن یونین کونسل نمبر1میں ناتھا خان گوٹھ ،پاک سادات کالونی اور شاہ فیصل کالونی نمبر4میں اپنی نگرانی میں صفائی وستھرائی اور انسداد ڈینگی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے اور کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول اور مسائل سے نجات دلا کر دم لیں گے اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے افسران کو حق پرست اراکین اسمبلی نے ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی عوامی خدمات کے حوالے سے عملی اقدامات کرکے علاقائی مسائل کے حوالیعوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں حق پرست اراکین اسمبلی نے علاقائی دورہ پر عوام سے علاقائی سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے افسران کو عوامی شکایا کے فورہ ازالے کی ہدایت کی حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان علاقائی سطح پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں تعطل اور سیوریج کے ابتر نظام اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو عوامی خدمات کے حوالے سے اپنی محکمانہ کار کردگی کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں خصوصاً گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے افسران سے کہاکہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے موثر اندار میں مہم کا آغاز کریں اور ڈینگی کے مضر اثرات سے عوام میں آگاہی پیدا کریں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.