آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں (ن)لیگ بھاری اکثریت کامیاب ہو گی ‘ معین خان وٹو

منگل 10 مارچ 2015 16:39

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی میاں معین خان وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی فارورڈ بلاک تھا اور نہ ہی بن رہا ہے ،سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح منتخب عوامی نمائندوں کا حکومت پر اعتماد ہونے کا واضع ثبوت ہے ،انشاللہ قائد مسلم لیگ(ن) قوم کے وسیع تر مفاد میں رہ کر آئندہ بھی تمام فیصلے دانشمندی سے کرتے رہیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہر کالونی اوکاڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیگی صوبائی رہنماء میاں فخر حیات وٹو،عتیق چوہدری ،اشفاق چوہدری اور اظہر شیخ بھی موجود تھے ۔میاں معین وٹو نے کہا کے سینٹ الیکشن کے دوران اپنے ضمیر کا سودا نہ کرنے والے منتخب عوامی نمائندے پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں لیگی منتخب نمائندوں نے اپنے ووٹ کے ذرئیے موجودہ حکومت پر اعتماد کو ثابت کر کے بلا جواز افواہوں کے بازار گرم کرنے والوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔میاں معین خان وٹو نے کہا کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت کے بل بوتے پر بھاری اکثریت کامیاب ہو گی ۔