سینٹ انتخابات میں کامیابی نے ہمارے کندھوں پر جو ذمہ داریاں عائد کی ہے ، نومنتخب سینیٹر میرکبیرمحمد شہی

منگل 10 مارچ 2015 16:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نومنتخب سینیٹر میرکبیرمحمد شہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی عوام دوست سیاست اور اپنے اکابرین کے طرز فکر پر عمل پیرا رہتے ہوئے جمہوری استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے سینٹ انتخابات میں کامیابی نے ہمارے کندھوں پر جو ذمہ داریاں عائد کی ہے اس پر پور اترنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی حلف بردار ی کی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی سے قبل ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

10مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء “ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں سیاسی جمہوری قوتوں کی فتح نے واضح کردیا ہے کہ بلوچستان میں اب ہارس ٹریڈنگ جسے مکروہ عمل کی کوئی گنجائش نہیں صوبے کی عوام نے نیشنل پارٹی اور ایوان میں موجود دیگر جماعتوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مینڈیٹ دیا اور ہمارے ارکان اسمبلی نے اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سینٹ انتخابات میں اپنا حق راہ دہی جمہور کے حق میں استعمال کرتے ہوئے سیاسی قوتوں کو سینٹ میں منتخب کروایا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم سینٹ میں بلوچستان کی آواز کو بھرپور آواز میں بلند کریں تاکہ صوبے کی حکومت اور سنیٹ میں نو منتخب سینیٹرز ملکر یہاں احساس محرومی کے خاتمے ترقی اور خوشحالی کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرسکیں ۔