ڈی پی او کو درخواست دینے پر اختیارارت کے نشے میں بدمست تھانیدار نے تعلق دار ملزم کی گرفتاری کے بہانے ٹیچر کے گھر نصف شب کو پھر دھاوا بول دیا

منگل 10 مارچ 2015 16:29

اٹھارہ ہزاری( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ڈی پی او کو درخواست دینے پر اختیارارت کے نشے میں بدمست تھانیدار نے تعلق دار ملزم کی گرفتاری کے بہانے ٹیچر کے گھر نصف شب کو پھر دھاوا بول دیا ،اہل خانہ اور کم سن بچے پولیس چھاپوں سے خوفزدہ درخواست واپس نہ لی تو تمہارا جینا حرام کر دوں گا تھانیدار کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد پور سیال کے سب انسپکٹر فضل میراں جس نے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے ہمراہ گزشتہ ہفتے نواحی علاقہ بستی ارائیاں موضع دھوئیں محمد میں نصف شب کو سرکاری سکول ٹیچرناصر تنویر کے گھر ایک درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اس شبہ میں ریڈ کیا اور گھر کی تلاشی لیکر اہل خانہ سے مبینہ بدتمیزی کی کہ مطلوب ملزم جو کہ فرار ہے اس سے ان کا تعلق ہے اور وہ اس پر پولیس کو پیش ہونے میں دباؤ ڈالیں ٹیچر مذکور کی جانب سے پولیس کے خلاف دی جانیوالی درخواست پر ڈی پی او جھنگ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کو انکوائری کا حکم دیا ابھی یہ انکوائری شروع ہی نہ ہوئی کہ اختیارات کے نشے میں بدمست تھانیدار فضل میراں نے پتہ چلنے پر مسلح ماتحت پولیس اہل کاروں کے ہمراہ گزشتہ شب ٹیچر ناصر تنویر کے گھر پھر ہلہ بول دیا پولیس والے آدھی رات کو دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور دھکے مار کر تمام کمروں کے دروازے کھلوائے اہل خانہ اور کمسن بچوں کی نیند خراب کر کے انہیں ہراساں اور خوفزدہ کیااور پورے گھر کی تلاشی لی واپس جاتے ہوئے دھمکی دی کہ ہمارے خلاف درخواست واپس نہ لی اور ہمیں مطلوب ملزم نے گرفتاری نہ دی تو آئے روز اسی طرح چھاپے مار کر تمہار جینا حرام کر دیں گے ٹیچر مذکور کا کہنا ہے کہ اگر جھنگ پولیس کے حکام پہلے واقعہ کی فوری انکوائری کر کے نوٹس لے لیتے تو تھانیدار کو مزید ایسا کرنے کی جرآت نہ ہوتی انہوں نے آر پی او فیصل آباد اور آئی جی پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پولیس کے ناجائز چھاپوں کا نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے درایں اثناء اس بارے میں مذکورہ تھانیدار کا کہنا ہے انہیں یوسف نامی ملزم مطلوب ہے جس کیلئے اس علاقے میں چھاپے ضرور مارے مگر ٹیچر مذکور کے گھر داخل نہ ہوئے ہیں۔