جعفرآباد،حالیہ با رشوں کے بعد ڈیرہ اللہ یا ر شہر کے بیشتر گلی محلوں سے تاحال جمع شدہ پا نی نہ نکا لا جا سکا

منگل 10 مارچ 2015 16:27

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)حالیہ با رشوں کے بعد ڈیرہ اللہ یا ر شہر کے بیشتر گلی محلوں سے تاحال جمع شدہ پا نی نہ نکا لا جا سکا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ضلعی انتظا میہ اور میو نسپل عملہ غائب جمع شدہ پا نی کی وجہ سے مچھروں کی بہتاب ملیریا اور دیگر امراض میں اضافہ عوامی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں حالیہ با رشوں کا جمع شدہ پا نی تا حال نا نکا لا جا سکا شہر کے مختلف علاقوں بھنگر کا لونی ،بگن بابا کا لونی ،ابڑو کا لونی ،بلوچ کا لونی ،مستوئی محلہ ،کرم شا ہ کا لونی ، نونا ری محلہ ، بھٹی محلہ سمیت دیگر گلی محلوں میں با رشوں کا جمع شدہ پا نی ہو نے کی وجہ سے شہر بھر میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جبکہ جمع شدہ پانی کا رنگ تبدیل ہونے سے بدبو نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کا عملہ ساری صورتحال پر خاموش بنا ہوا ہے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر سے جمع شدہ گندا برساتی پانی نکالا جائے تاکہ عوام اس عذاب سے نجات پاسکیں ۔