بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی حقوق کی بات کی ہے عوامی حقوق اور بلوچ قوم کی ساحل اور وسائل کا کوئی سودہ بازی قبول نہیں،میر حمزہ نوتیزئی

منگل 10 مارچ 2015 16:27

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی حقوق کی بات کی ہے عوامی حقوق اور بلوچ قوم کی ساحل اور وسائل کا کوئی سودہ بازی قبول نہیں ،ڈاکٹر جہا نزیب جمالدینی کو سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماؤں میر حمزہ نوتیزئی ،میر محمد ابراہیم ،مینگل ،بدل خان نے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی حق اور سچ کی بات کرتی ہے ،بلوچ قوم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں فخر محسو س کرتی ہے انہوں نے کہا ہم کھبی بھی بلوچ قوم کی حق اور حقوق کے ساتھ سودہ بازی نہیں کرتے ہے انہوں نے کہا ڈاکٹر جہانزیب کی جیت بلوچ قوم کی جیت ہے اور اب بلوچوں کی حق اور حقوق کی باتیں سینٹ میں گھونج اٹھے گی ڈاکٹر جہانزیب کی کامیابی سے بلوچوں کی آواز سینٹ میں اب گھونج اٹھے گی کیو نکہ ڈاکٹر جہانزیب بلوچوں کی حق اور حقوق اور پسماندگی اور بد حالی سے بخوبی واقف ہیں انہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت اور ماضی میں کوئی فرق نہیں ہے بلوچستان کے تقدید بدلنے والوں نے صرف اپنی تقد ید یں شاہد بدل دی ہوگی ،مگر بلوچستان کے بلوچ قوم آج بھی پسماندگی ،بد حالی ،اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو ہم مبارک باد دیتے ہیں ،اور امید کرتے ہیں ،بد حال بلوچ قوم کی آواز بن کر سینٹ میں اہم کردار ادا کریگا ۔

متعلقہ عنوان :