ضلع بھاول پور میں گزشتہ 2ماہ میں 1230مقدمات درج رجسٹر

منگل 10 مارچ 2015 16:23

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)ضلع بھاول پور میں گزشتہ 2ماہ میں 1230مقدمات درج رجسٹر ہوئے ۔جو کہ پچھلے سال کی نسبت 200کم ہیں ۔ اسی طرح 2562ملوث ملزمان میں سے 1722ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں جبکہ 71مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں قتل کے15مقدمات میں ملوث 80ملزمان میں سے 60ملزمان گرفتار کیے گئے ۔

اقدام قتل کے 12مقدمات میں ملوث 66ملزمان میں سے 27ملزمان گرفتار جبکہ 1مقدمہ جھوٹاہونے کی بناء پر خارج ہوچکاہے ۔ اسی طرح ضرر کے 55مقدمات میں سے 6مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج جبکہ ان مقدمات میں ملوث 292ملزمان میں سے 272ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔ اغواء کے 62مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ جن میں سے 24مقدمات خارج ملوث89ملزمان میں سے 35ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریپ کے 20مقدمات درج رجسٹر کئے گئے جن میں سے 4مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج اور 41ملوث ملزمان میں سے 31ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جاچکے ہیں ۔ڈکیتی،سرقہ بالجبر کے 30مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 80ملزمان میں سے 25 ملزمان گرفتار اور ان سے 1442000/لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے۔سٹریٹ کرائم کے 263مقدمات درج،18مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ملوث 670ملزمان میں سے 360ملزمان گرفتاراور ان سے ۔

18875912/روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاول پور پولیس نے گزشتہ 2ماہ میں101مقدمات درج رجسٹر کرکے ملوث 101ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 3کلاشنکوف، 1رائفل ، 16رپیٹر، 75ریوالور/ پسٹل ، 07کاربین ،511گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 160مقدمات درج رجسٹر کئے اور 174ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 20گرام افیون ، 19کلو چرس ،39گرام ہیروئن، 4711بوتل شراب ، 385لیٹر لہن،17چالو بھٹیاں قبضہ پویس میں لی گئیں۔

جوئے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 31مقدمات درج رجسٹر ہوئے اور 154ملو ث ملزمان میں سے 120ملزمان گرفتار کئے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی ، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث 5گینگز کو ختم کر کے اُن کے 25ملزمان میں سے 17ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن سے 16پرانے اور 18نئے مقدمات ٹریس ہوئے ۔ ان گینگ سے 2398000/-لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے ۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر 102مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث 102ملزمان میں سے 102ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔