ممبئی حملہ کیس،ذکی الرحمٰن لکھوی کی جانب سے دائر درخواستوں پر وفاق کو دوبارہ نوٹس جاری

منگل 10 مارچ 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی جانب سے دائر درخواستوں پر سیشن عدالت نے وفاق کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ذکی الرحمٰن لکھوی کی جانب سے 435 اور 439 کے تحت دائر درخواستوں کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد تنویر میر کی عدالت میں ہوئی‘ ذکی الرحمٰن لکھوی کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے عدم پیشی پر فاضل جج نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :