اسلا م آباد: رضا ربانی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے۔

منگل 10 مارچ 2015 14:54

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم نے رضا ربانی کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا جس پر رضا ربانی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرے لیے بلا مقابلہ سینیٹ چئیر مین منتخب ہونا اعزاز ہے، میری کوشش ہو گی کہ جمہوریت کو فروغ دوں. ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چئیر مین بلوچستان سے ہونا چاہئیےخوشی ہو گی کہ اگر ڈپٹی چئیر مین پر بھی اتفاق ہو جائے. انہوں نے کہا کہ کوشش یہ ہو گی کہ سب کو ایک ہی نظر سے دیکھوں حکومت اور اس کے اتحادیوں کا بھی دل سے مشکور ہوں پاریمنٹ کا اصل کام قانون سازی ہے میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہو گا میں قانون کے مطابق ڈیل کروں گا

متعلقہ عنوان :