کراچی،آئی ٹی ایف ایشیا2015 ء ایکسپو اینڈ کا نفرنس کا آغاز

منگل 10 مارچ 2015 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کراچی میں بارہویں آئی ٹی آئی ایف ایشیا دوہزار پندرہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا آغاز ہوگیا، جدید مشینری کی نمائش میں چین، ترکی اور تائیوان سمیت دیگر ملک شریک ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ بارہویں آئی ٹی آئی ایف ایشیا دوہزار پندرہ کا افتتاح ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس ایم منیر نے کیا، افتتاح کے بعد انھوں نے نمائش میں موجود جدید مشینری اور دیگر اشیا کے اسٹالز کا معائنہ کیا، صنعتی مشینری کی نمائش میں چین، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور تائیوان سمیت ایک سو چار ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں۔ جبکہ تین روز میں پینتیس ہزار مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :