پنجاب میں خسرہ مہم 2016ء کے بعد چلانے کا فیصلہ

منگل 10 مارچ 2015 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پنجاب میں خسرہ مہم 2016ء کے بعد چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ مہم کامیاب رہی ابھی مزید کسی مہم کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

2013ء میں خسرہ وبا ء پھیلنے پر صوبے بھر میں مہم کا آغاز کیا گیاتھا۔مہم کے دوسرا مرحلہ 2015ء میں بھی جاری رہا، 24جنوری سے 9فروری تک 15 روزہ مہم کے دوران مقررہ اہداف حاصل کرلئے گئے۔ حکام کے مطابق کامیاب مہم کے بعد مزید کسی مہم کی ضرورت نہیں،حالیہ مہم کے اثرات 2016ء تک رہیں گے جس کے باعث آئندہ مہم 2016ء کے بعد ہی چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :