حکومت کا ملک میں حرام اجزا ء سے تیاراشیا کی درآمد اور فروخت کوروکنے کیلئے حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
منگل 10 مارچ 2015 13:49
اسلام آباد/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) حکومت نے ملک میں حرام اجزا ء سے تیاراشیا کی درآمد اور فروخت کوروکنے کے لیے حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا، ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کی اتھارٹی کے قیام کے فیصلے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بل کا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے، صوبوں کی مخالفت کے باعث فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مسودہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے جو 20مارچ کو کونسل کے بلائے گئے اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بل کے مسودے کے مطابق اتھارٹی کے قیام کا مقصد حرام اشیا ء کی درآمد اور فروخت کو روکنا ہے۔پاکستان حلال اتھارٹی کے انتظامات 22رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس کی سربراہی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وزارت تجارت، خزانہ، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، خوراک اور مذہبی امور کے سیکرٹریز شامل ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.