تھیٹر کا عالمی دن 27 مارچ کو منایا جائے گا
منگل 10 مارچ 2015 13:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) تھیٹر و میوزک کمیونٹی آئی ایم کراچی کے جھنڈے تلے متحد ہو چکی ہے، تھیٹر معاشرے کا عکاس ہوتا ہے، ہم مستقبل کے معماروں کو شہر کا روشن چہرہ دینے کے خواہشمند ہیں۔ تھیٹر کا عالمی دن 27 مارچ کو دنیا بھر کے ساتھ منائیں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایم کراچی کنسوریم کے اراکین، تھیٹر و میوزک اور ٹی وی فنکاروں ثانیہ سعید، زین احمد (ناپا)، ندا بٹ، شالوم (فیوڑن)، بخت آور مظہر اور دیگر نے کراچی یوتھ سپورٹ نیٹ ورک میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔
ناپا کے ڈائریکٹر زین احمد کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو وہ کچھ دینے کے لئے سینئر فنکار سرگرم ہو چکے ہیں جس کا تصور انہوں نے کبھی نہیں کیا ہو گا۔ اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہم تھیٹر و میوزک میں نئی سوچ اور نئی روش کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
ہدایتکارہ و اداکارہ ندا بٹ نے کہا اس مہم میں ہمارے ساتھ سول سوسائٹی بھی شامل ہے۔ لوگوں کو برداشت، اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیکر آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر مہر جعفری، شیما کرمانی، طارق صدیقی، فرم جی مینوالا، ذکا اللہ خان، اکبر چودھری، حمزہ جعفری، ثمینہ نذیر، جوشیندر چگر، سنیل شنکر، علی جونیجو، احسن باری، علی رضوی، فواد خان، فرحان اقبال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.