ڈیرہ اسماعیل خان : کے پی کے کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کے گھر پر دستی بم حملہ

منگل 10 مارچ 2015 13:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : خیبر پختونخواہ کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نا معلوم افراد پی ٹی آئی کے رکن اور کے پی کے کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس سے مکان کی چھت تو تباہ ہو گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. تاہم پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :