وفاقی حکومت نے بیرون ملک تعینات تمام ٹریڈافسرا ن کو ملک واپس بلانے اور نئے افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی
ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عملروا ں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائیگا‘ذرائع
منگل 10 مارچ 2015 13:13
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء )وفاقی حکومت نے بیرون ملک تعینات تمام پاکستانی ٹریڈافسرا ن کو ملک واپس بلانے اور ان کی جگہ پر نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے،نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل اس سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائیگاجبکہ ٹریڈ افسران کی ملک واپسی کا عمل اپریل سے شروع کئے جانے کاامکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تعینات موجودہ ٹریڈ افسران کی دو سالہ تعیناتی کا عمل پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے آخری ایام مارچ 2013میں شروع کیاگیا تھا ، ان تمام 55ٹریڈ افسران کی ملک واپسی اور ان کی جگہ پر نئے ٹریڈافسران کی تعیناتی کیلئے وزارت تجارت نے وزیر اعظم کو منظوری کیلئے سمریبجھوائی تھی جس کی اب منظوری دیدی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی دو سال کے عرصہ کیلئے کی جائیگی اور ان کا تحریر ی امتحان لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائسنسز( لمز) لے گا،تحریری امتحان کیلئے 80فیصد اورباقی ماندہ20فیصد نمبر انٹرویوز اور امیدواروں کی کارکردگی سے متعلق رکھے گئے ہیں ،ٹریڈ افسران کی تعیناتی تمام گروپس کیلئے اوپن ہوگی۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ نئے ٹریڈ افسران کا تقرر کرنے کیلئے کم از کم 6سے 8ماہ کا عرصہ درکار ہو گا اورامیدواروں سے انٹرویو لینے کا پینل بعد ا زاں وزیر اعظم کی منظوری سے بنے گا۔نئے ٹریڈافسران کو بیرون ملک پاکستانی سفارتکانوں میں ٹریڈ منسٹر ،کونسل جنرل ،کمرشل قونصلر اور کمرشل سیکرٹری کے عہدیوں پر تعینات کیا جائیگا۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.