اسلام آباد : ہائی کورٹ میں چئیر مین سینیٹ انتخابات روکنے کی درخواست مسترد

منگل 10 مارچ 2015 13:02

اسلا م آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں چئیر مین سینیٹ انتخابات کو فوری روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے، درخواست پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں یہ موقف دیا گیا تھا کہ جب تک ایوان مکمل نہیں ہوتا تب تک سینیٹ کے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخابات کروانا غیر آئینی ہے تاہم عدالت نے درخواست کو مسترد کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :