ڈیرہ اسماعیل خان ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

منگل 10 مارچ 2015 12:56

ڈیرہ اسماعیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم موٹر سا ئیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ظفر آباد کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار کو گولیاں کا نشانہ بنا یا جس سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔تھانہ مظفر آباد میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :