سیاست ممکنا ت کا کھیل ہے، سینیٹ چئیر مین کے لیے رضا ربانی سے اچھا امیدوار کوئی نہیں ہے، اسفند یار ولی

منگل 10 مارچ 2015 12:52

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے یہاں کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے، وزیر اعظم سے ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں سینیٹ کے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخابات کو لے کر بات چیت ہو گی ان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی سے اچھا امیدوار کوئی نہیں ہے امید کرتے ہیں کہ ملاقات میں اتفاق ہو جائے، جبکہ مولانا فضل ارحمان نے بھی وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات میں وزیر اعظم کو رضا ربانی کی حمایت کرنے کی تجویز کی ہے مولانا کا کہنا تھا کہ رضا ربانی سینیٹ کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں.

متعلقہ عنوان :