کراچی : جیلوں میں ہتھکڑیوں کی جگہ زنجیروں اور تالوں نے لے لی، قیدیوں کو قیدی نمبر کی بجائے تالا نمبر سے پکارا جانے لگا۔۔

منگل 10 مارچ 2015 12:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کو ہتھکڑیوں کے بجائے زنجیروں سے باندھا جانے لگا ، زنجیروں سے باندھ کر ویدیوں کو چائنہ کے تالے لگائے جاتے ہیں پولیس حکام کو ہتھکڑیوں کے لیے دئے جانے والے کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں جو ہتھکڑیاں فراہم کی گئی ہیں وہ کمزار ہیں اور ان سے ملمان کے بھاگ جانے کا زیادہ اندیشہ رہتا ہے جب کہ وہاں موجود قیدیوں سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ پولیس پیسے کھلانے والے قیدیوں کو کمزور اور باریک ہتھکڑیاں اور باریک زنجیریں لگائی جاتی ہیں جبکہ جو قیدی پیسے نہیں دیتے ان کو بھاری اور موٹی زنجیریں لگائی جاتی ہیں اور چائنہ کے تالے لگائے جاتے ہیں جس سے قیدیوں کے ہاتھ بھی سجھ جاتے ہیں اور کبھی تو خون رسنا شروع ہو جاتا ہے لیکن اس کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے.

متعلقہ عنوان :