اسلام آباد: عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت ، سابق صدر پرویز مشرف کی درخواستیں مسترد

منگل 10 مارچ 2015 11:05

اسلام آباد: عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت ، سابق صدر پرویز مشرف کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد کی ایڈشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اور پرویز مشرف کو 1 لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں، عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی عدالت میں حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست کو مسترد کر دیا اس کے علاوہ عدالتی دائرہ اختیار اور کیس کی سماعت روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواستیں بھی مسترد کر دی ہیں جبکہ 2 اپریل کو پرویز مشرف کو عدالت ممیں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے.