اسلام آباد میں 25 جولائی، پنجاب، سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
منگل 10 مارچ 2015 11:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ 2015ء) سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پچیس جولائی جبکہ پنجاب اور سندھ میں بیس ستمبر 2015 ء کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن دی گئی تاریخوں پر کاربند رہتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب، سندھ اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری شیڈول پیش کیے گئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن بااختیار ادارہ ہے، یہ اختیار الیکشن کمیشن کو پاکستان کا آئین دیتا ہے ،عوام اور آئین کے ساتھ مذاق نہ کیا جائے ۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن یہ بتائے کہ کنٹونمنٹ علاقوں میں 17 سال ، صوبوں میں 9 سال اور وفاقی دارالحکومت میں 5 سال سے بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوئے ۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران اگست اور ستمبر میں پنجاب میں سیلاب آ چکے ہیں، اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے کہ اگست اور ستمبر میں سیلاب آتے ہیں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جائیں ۔ نوید رسول مرزا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر ہمارے کوئی تحفظات نہیں ہیں ۔ عدالت نے اسلام آباد میں پچیس جولائی جبکہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن بیس ستمبر دو ہزار پندرہ کو کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی دی گئی تاریخوں پر کاربند رہتے ہوئے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔ سپریم کورٹ کے پی کے میں 30 مئی، کنٹونمنٹ علاقوں میں 25 اپریل کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا پہلے ہی حکم دے چکی ہے ، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.