آئر لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف

منگل 10 مارچ 2015 09:50

آئر لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف
ہیملٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں گروپ بی کے میچ میں آئر لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 260رنز کا ہدف دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے سڈن پارک ہیملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں آئر لینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف 49 ویں اوور میں 259 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

آئرش اوپنرز نے ٹیم کو 89 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد آئر لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور نیل اوبرائن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بھارتی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

نیل اوبرائن نے 75 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ ولیم پورٹر فیلڈ نے 67، پال اسٹرلنگ نے 42 اور اینڈریو بیلبرائن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، روی چندرن ایشون نے 2 جب کہ امیش یادیو، سریش رائنا، موہت شرما اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :