عزیر بلوچ کیس‘ پاکستانی قونصل خانے کو مزید دستاویزات موصول،

دستاویزات میں شناختی کارڈ اور دیگرمعلومات شامل

منگل 10 مارچ 2015 00:21

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015ء)لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کی حوالگی کے متعلق مزید دستاویزات پاکستانی قونصل خانے کو موصول ہوگئی ہیں۔ دستاویزات میں شناختی کارڈ اور دیگرمعلومات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے عزیر بلوچ کی مزید دستاویزات دبئی میں پاکستانی حکام کو بھیج دی ہیں۔ مصدقہ دستاویزات میں عزیر بلوچ کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور خاندانی معلومات درج ہیں، نئی دستاویزات دبئی انٹرپول کے سپرد کی جائیں گی، ذرائع نے بتایا کہ عزیر بلوچ کے دو شناختی کارڈ اور زائد المعیاد پاسپورٹ کی وجہ سے قانونی پیش رفت میں دشواری ہورہی ہے۔