عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر توجہ دے،آرمی چیف،
اس مقصد کیلئے مناسب طریقہ کار مرتب کیا جائے تاکہ مستقبل میں عالمی جنگ کے امکانات ختم کئے جاسکیں، لاہور میں انفنٹری ڈویژن کا دورہ
پیر 9 مارچ 2015 00:18
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر توجہ دے اور اس مقصد کیلئے مناسب طریقہ کار مرتب کیا جائے تاکہ مستقبل میں عالمی جنگ کے امکانات ختم کئے جاسکیں ۔
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں انفنٹری ڈویژن کا دورہ کیا اور اس کے جوانوں کو سو سال قبل ہونے والی عالمی جنگ اول کے دوران خدمات پر خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف نے کہا کہ عالمی جنگ ہمیں اس ضرورت کا احساس دلاتی ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے موثر اور ٹھوس طریقہ کار ہونا چاہیے جس کی عدم موجودگی کے باعث سو سال قبل عالمی جنگ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی جنگ ہمیں تیار رہنے اور اپنی عسکری صلاحیت کو بہتر بنانے کا پیغام بھی دیتی ہے لیکن ہمیں جنگ کی بجائے امن کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے یہ تنازعات طویل عرصہ سے حل طلب ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.