چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی نو منتخب قیادت کے ا عزاز میں ظہرانہ

پیر 9 مارچ 2015 00:18

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور کاسی نے نو منتخب اراکین اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب قیادت کے ا عزاز میں ظہرانہ دیا ۔

(جاری ہے)

ظہرانے کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کمپلیکس میں ہوئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان جسٹس نور الحق قریشی ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق اور رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ جواد نے بھی نو منتخب اراکین اسلام آباد ہائی کورٹ بار اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر جسٹس انور خان کانسی نے کہا کہ بار اور بینچ ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب باڈی بار اور بینچ کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :