موجودہ حکومت کوئٹہ میں ٹریفک نظام بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،طاہر محمود،

ٹریفک کنٹرول روم کی لاگت پر4کروڑروپے سے زائدرقم آئیگی ،رکن صوبائی اسمبلی

پیر 9 مارچ 2015 00:16

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی طاہرمحمودنے کہاہے کہ موجودہ حکومت کوئٹہ شہرمیں ٹریفک نظام کوبہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ٹریفک کنٹرول روم کی لاگت پر4کروڑروپے سے زائدرقم آئیگی ایس ایس پی ٹریفک حامدشکیل صابرنے کہاہے کہ نئے ٹریفک کنٹرول روم سے ٹریفک اہلکاروں کوبھی سہولیات فراہم کی جائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے چمن پھاٹک پرنئے ٹریفک کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پرااظہارخیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرایس پی ٹریفک سیف اللہ،ڈی ایس پی ٹریفک جاویداحمد،میٹروپولٹین کارپوریشن کے انجینئرمیراسحاق مینگل بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی طاہرمحمودنے کہاہے کہ اس وقت کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کابوجھ انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اورہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ میں دیگرشہروں کی طرح ٹریفک کانظام بہترہوانہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم ہونے سے ٹریفک نظام میں بھی بہترآئے گی اورنئے کنٹرول روم میں خفیہ کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک حامدشکیل صابرنے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کوڈیوٹی سرانجام دینے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے کیونکہ گرمی ہویاسردی کھلے آسمان تلے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اوران کیلئے کنٹرول روم قائم ہونے سے ان کے مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔