نواز شریف صرف پنجاب کی جانب توجہ دے رہا ہے، سندھ سے کسی قسم کی دلچسپی نہیں، غوث بخش خان مہر

پیر 9 مارچ 2015 00:16

شکارپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) نواز شریف صرف پنجاب کے جانب توجہ دے رہا ہے، ان کے سندھ سے کسی بھی قسم کے دلچسپی نہیں ہے، نواز شریف نے صدر خواہ سینیٹرز پنجابی منتخب کروائے ہیں، ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ فنکشنل کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر نے پریس کلب کے سابق صدر ایاز احمد سنجرانی کے بھائی شہید لیاقت علی سنجرانی کی تعزیت کرتے ہوئے صحافیوں سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور ایک پرامن ضلع تھا جس کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ نے مل کر تباہ کیا ہے، جوکہ اتنے بڑ گئے ہیں کہ کربلا معلی جیسے سانحہ میں ملوث پائے گئے، انہوں نے مزید کہاکہ دنیا میں بلدیاتی نظام چل رہا ہے مگر یہاں پر جمہوریت کے نام پر نچلی سطح پر اقتدار نہیں دیا جارہا ہے، جبکہ جمہوریت کی آڑ میں بے انتہا کرپشن کی جارہی ہے، ملک میں صرف نام کی جمہوریت بچی ہے، تھانے داروں کو سیاسی ایجنڈا کے تحت تعینات کرکے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں، ہمارے کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیئے جارہے ہیں اور ہمارے خلاف ہونے والی زیادتیوں کی کوئی داد رسی نہیں ہے، اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل ضلع صدر سید نادر شاہ، نصراللہ خان دل، ذوالفقار پیرزادہ،علی خان راجڑ و دیگر ہمراہ تھے