پاکستانی معیشت کی بہتری پر خوشی ہے ، آئی ایم ایف ،
گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستانی معیشت نے اہم اہداف حاصل کئے ہیں،آئندہ تین سالوں میں پاکستانی معیشت مزید بہتر ہوجائے گی،مشن چیف برائے پاکستان ہیرالڈفنگر کی وزیر خزانہ سے ملاقات
پیر 9 مارچ 2015 00:11
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف برائے پاکستان ہیرالڈفنگر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بہتری پر خوش ہوئے ہیں،گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستانی معیشت نے اہم اہداف حاصل کئے ہیں،آئندہ تین سالوں میں پاکستانی معیشت مزید بہتر ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا،اس موقع پر آئی ایم کے ڈائریکٹر مسعود احمد اور نمائندہ برائے پاکستان توقیر مرزا بھی موجود تھے۔
ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری موجودہ حکومت کی فنانس ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جو مستقبل میں مزید بہتر ہوگی۔آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے کہا کہ گزشتہ 18ماہ کے دوران پاکستانی معیشت نے جو بہترین رخ اختیار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور موجودہ حالات سے پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں مزید بہتری سے معیشت مزید مضبوط ہوگی۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستاان آئی ایم ایف کے تعاون سے 6.64بلین ڈالر کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور یہ منصوبے پاکستان کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے موجودہ حکومت توانائی اور دیگر شعبوں میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی وفد کو آگاہ کیا اور بتایا کہ موجودہ حکومت 10ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے چین سمیت مختلف ممالک کے تعاون سے شروع کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشتگردی نے پاکستانی معیشت کو100بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران 50,000پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں5000آرمی کے جوان شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کر رہا ہے،آپریشن ضرب عضب اس کی مثال ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو قبائلی علاقوں کے متاثرین کی بحالی کا مسئلہ بھی درپیش ہے ،کیونکہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن کے باعث لاکھوں قبائلی اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 50لاکھ غریب افراد کو 4.8ملین خرچ کر رہی ہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کو بھی کم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ اثاثے 16بلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور اس کو 17ملین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین فضا ہموار کی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.