پاکستان کو آئی ایم ایف سے 51 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان،

پاکستان آئی ایم ایف سے قرضے کی مد میں چھ ماہ کے دوران تین ارب تین کروڑ ڈالر وصول کر چکا ہے

پیر 9 مارچ 2015 23:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پاکستان کو آئی ایم ایف سے 51 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان‘ ۔ آئی ایم ایف میں قرضے کی منظوری رواں ماہ کے اخر میں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں اپنی رپورٹ میں پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف قرضے کی منظوری کے لئے مارچ کے آخر میں ایگزیکٹو بورڈ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا بورڈ کی طرف سے ساتویں قسط کے اجراء کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈ فیسلٹی پروگرام کے مطابق پاکستان کو قرضے کی مد میں اکیاون کروڑ اسی لاکھ ڈالر ملنے کا امکان ہے واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی چھٹی قسط کے اصول کے لئے جائزہ مذاکرات 26 جنوری سے 5 فروری تک دبئی میں ہوئے تھے۔

پاکستان آئی ایم ایف سے قرضے کی مد میں چھ ماہ کے دوران تین ارب تین کروڑ ڈالر وصول کر چکا ہے

متعلقہ عنوان :