Live Updates

وزیر اعظم کے ظہرانے میں عمران خان سمیت کوئی رہنماءشریک نہیں ہو گا : ترجمان

پیر 9 مارچ 2015 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ظہرانے کی دعوت دی گئی ہے جس کے رد عمل پر تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت کوئی رہنماءوزیر اعظم کی جانب سے بلائے گئے اس ظہرانے میں شریک نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مک مکا کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دیا جانے والا ظہرانہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس ظہرانے میں عمران خان سمیت پارٹی کا کوئی رہنماءشرکت نہیں کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :