Live Updates

حکومت نے سینٹ چیئرمین کی نشست پر کردار ادا کرنے کے لئے تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا

پیر 9 مارچ 2015 23:52

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نشست کے لئے جوڑ توڑ عروج پر حکومت نے سینٹ چیئرمین کی نشست پر کردار ادا کرنے کے لئے تحریک انصاف سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے ذرائع کے مطابق شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی جوڈیشل کمیشن سے مشروط ہے۔

حکومت چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے پہلے جوڈیشل کمیشن قائم کرے تحریک انصاف واپس اسمبلی میں آجائے گی۔ جوڈیشل کمیشن قائم نہ کیا گیا تو تحریک انصاف سینٹ میں اپنا ووٹ نہیں دے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :