سینیٹ انتخابات میں بہت کم حد تک ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے‘سینیٹر مشاہد اللہ خان،

ہارس ٹریڈنگ اتنی نہیں ہوئی جتنا کہ شور وغل مچایا جارہا تھا‘ پنجاب میں نہ بکرے ذبح ہوئے اور نہ خون نکلا‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مارچ 2015 23:47

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بہت کم حد تک ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے‘ اتنی نہیں ہوئی جتنا کہ شور وغل مچایا جارہا تھا‘ پنجاب میں نہ بکرے ذبح ہوئے اور نہ خون نکلا‘ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ دو اور کچھ لو کا عمل ہوتا ہے‘ جبکہ اقتدار میں حصہ دینا اور ٹریڈ واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت کو اقتدار میں حصہ دیا جائے تو اس سے حکومت مضبوط ہوتی ہے اور ہم سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ہر مسئلے پر اتفاق رائے نہیں ہوتا اور اگر اتفاق رائے نہ ہو تو بھی حکومت کو فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور جمہوریت انداز میں جو بھی مطالبات ہوں گے حکومت ان کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد پارٹی ہے جو کہ کے پی کے ‘ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنا سکتی تھی مگر نہیں بنائی۔ جبکہ ہم نے قوم پرست جماعتوں کو اقتدار میں شامل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :