نیپرا ، تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری ‘ آئیسکو پہلے نمبر پر ، سیبکو آخری نمبر پر چلا گیا

پیر 9 مارچ 2015 23:47

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی‘ آئیسکو پہلے نمبر پر جبکہ سیبکو آخری نمبر پر چلا گیا‘ تفصیلات کے مطابق نیپرا حکام نے ملک کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کردی‘ رپورٹ میں نیپرا حکام کے مطابق آئیسکو پہلے نمبر پر آگیا ہے جو کہ 82 فیصد کارکردگی پر مطمئن ہے۔

جبکہ کیل دوسرے نمبر پر 67 فیصد کے ساتھ موجود ہے۔ گیپکو تیسرے نمبر پر 65 فیصد پرفارمنس دکھا رہا ہے۔ کیسکو 61.5 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ‘ فیسکو ساٹھ فیصد کے ساتھ پانچویں نمبر پر میپکو اور ھیسکو پچپن فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ لیسکو 52 فیصد کے ساتھ ساتویں پر اور پیسکو 49 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ سیپکو 45.5 فیصد کے ساتھ 9 ویں ن مبر پر موجود ہے نیپرا حکام کے مطابق کارکردگی میں بلوں کی ادائیگی کسٹمر سروس اور بجلی کی تقسیم کار شامل ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا نے مزید بتایا ہے کہ آئیسکو ریکوری کے لحاظ سے اس وقت پہلے نمبر پر موجود ہے آئیسکو کی کارکردگی پر نیپرا 82 فیصد تک مطمئن ہے۔ لیسکو نے پہلی بار موبائل فون کے ذریعے میٹر ریڈنگ کا عمل متعارف کروایا ہے تاکہ صارفین کو بلوں کی شکایت کے حوالے سے ازالہ کیا جاسکے۔ اس کا عمل سب سے پہلے فیز پور ‘ فیروز والا ‘پریم نگر سب ڈویژن اور سمن آباد سب ڈویژن میں جاری ہے۔ نیپرا کے مطابق آئیسکو نے دس لاکھ انرجی سیور خرید کر کسٹمرز کو فراہم کئے جو کہ بلبوں کے متبادل استعمال کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ آئیسکو کے نئے گریڈ اسٹیشن بھی جلد کام کرنا شروع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :