قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ملک میں حرام اشیا کی خرید و فروخت پر مذمت،

متعلقہ وزارت اور ادارے فوری ایکشن لیں اور ملک میں حرام اشیا کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے،کمیٹی

پیر 9 مارچ 2015 23:42

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ملک میں حرام اشیا کی خرید و فروخت پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ وزارت اور ادارے اس پر فوری ایکشن لے اور ملک میں حرام اشیا کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے کمیٹی کا اجلاس چودھری طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا کمیٹی نے ملک میں جاری حرام اشیا کی خرید وفروخت کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک میں حرام اشیا پر مکمل پابندی لگائی جائے کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ وزارت پاکستان ہلال اتھارٹی بل 2015 متعارف کروا رہی ہے لہذا کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے جو کہ متعلقہ وزارت اور اداروں کے ساتھ مل کر کارکردگی کا جائزہ لے گے اور حرام اشیا کو روکنے کے لئے بھی کام کرے گی کمیٹی نے شاہدہ اختر علی اور دیگر ایم این اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمیٹی کو انتہائی اہم مسئلہ پر توجہ مبذول کروائی ہے اس سلسلے میں کمیٹی تمام ارکان اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہوئے اس اہم مسئلے پر کام کرے گی ملک میں حرام اشیا کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور اس مسئلہ میں ایک میکانزم تیار کیا جائے تاکہ متعلقہ ادارے حرام اشیا کی خرید وفروخت کو بند کر سکے کمیٹی اراکین کے علاوہ حرام اشیا کے خلاف دوخواست دینے والے اراکین اسمبلی سید محمد اختر حسین شاہ گیلانی سید علی حسین نعمان اسلام شیخ ، محبوب عالم ، عالیہ کامران ، شاہدہ اختر علی ، نعیمہ کشور خان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :